(ویب ڈیسک)اوگرا نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا،اوگراکی جانب سے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے فی کلوکمی کردی گئی،جس کے بعد ایل پی جی کی ایک کلوگرام قیمت 196 روپے 67 پیسے ہو گئی۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی سے گھریلو سلنڈر69 روپے 63 پیسے سستا ہو گیا،گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2320 روپے 81 پیسے مقررکردی گئی،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 کیلئے ہے ۔
یاد رہے کہ دسمبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر2390 روپے 44 پیسے کا تھا۔