پاکستان کو ایلیٹ J10C فائٹر طیاروں کا سکواڈرن مل گیا 

J10C fighter jet
کیپشن: J10C fighter jet
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : پاکستان نے ایلیٹ J10C فائٹر طیاروں کا سکواڈرن حاصل کر لیا۔23 مارچ کی پریڈ میں حصہ لیں گے

 پاکستان نے چین کی چینگڈو ایئر کرافٹ کارپوریشن (سی اے سی) کے تیار کردہ 25 ملٹی رول J-10C لڑاکا طیاروں کا مکمل سکواڈرن حاصل کر لیا ہے، لڑاکا طیارے 23 مارچ کو یوم پاکستان کی سالانہ فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے۔

 اسے چینگ ڈو جے۔ 10 یا ویگورس ڈریگن بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک انجن کا حامل کثیر المقاصد طیارہ ہے جو ہر طرح کے موسم میں اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے ونگز ڈیلٹا سٹائل کے ہوتے ہیں۔ اسے کنٹرول کرنے کے لیے اس میں فلائی بائے وائر سسٹم نصب ہے
بتایا گیا ہے کہ چین کا تیار کردہ "جے 10 سی" سنگل انجن، ڈیلٹا ونگز کا حامل جدید لڑاکا طیارہ ہے جو بیک وقت کئی اہداف کی نشاندہی کا حامل ہے۔ نیا لڑاکا طیارہ پی ایل 15 میزائلوں سے لیس ہے جس کے ذریعے 200 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اس کی لمبائی 52 فٹ سات انچ، ونگز کا سائز 30 فٹ چار انچ، وزن 14 ہزار کلوگرام اور اس میں چار ہزار 950 لیٹر ایندھن کی گنجائش ہے۔ جبکہ چار ہزار لیٹر کی گنجائش رکھنے والے تین بیرونی ڈراپ ٹینک بھی ہیں۔یہ طیارہ 19 ہزار 277 کلوگرام وزن اٹھا کر ٹیک آف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 2305 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ طیارہ ایئرکرافٹ گن، راکٹس، چار قسم کے میزائلوں اور متعدد قسم کے بموں سے لیس ہوتا ہے جن میں لیزر گائیڈڈ بم، سٹیلائٹ گائیڈڈ بم، گلائیڈ بم اور اَن گائیڈڈ بم شامل ہیں۔
اب تک جے۔10 طیارے کے مختلف ویریئنٹس تیار کیے جا چکے ہیں۔
جے۔10 اے: یہ ایک سیٹ کا حامل طیارہ ہے۔
جے۔10 اے ایچ: یہ جے۔10 اے کا نیول ورژن ہے۔
ایف سی 20: سنگل سیٹ فائٹر جیٹ ہے۔ یہ جے۔10 کا ایکسپورٹ ورژن ہے۔
جے۔10 ایس: یہ جے 10 اے کا تربیتی طیارہ ہے۔
جے۔10 ایس ایچ: یہ جے۔10 ایس کا نیول ورژن ہے۔
جے۔10 بی: یہ جے۔10 کا اپ گریڈڈ ورژن ہے جسے سپر۔10 بھی کہا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ جے۔10 ٹی وی سی ڈیمونسٹریٹر اور جے۔10 سی ورژنز بھی ہیں جبکہ اس کا ایکسپورٹ ورژن جے۔ 10 سی ای ہے جسے ایف سی 20 ای بھی کہا جاتا ہے جو خاص طور پر پاکسان کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔