سٹیج اداکارہ حرا ملک کونامعلوم افراد نے اغوا کر لیا

سٹیج اداکارہ حرا ملک کونامعلوم افراد نے اغوا کر لیا
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: سٹیج اداکارہ حرا ملک کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا، والدہ کا کہنا ہے کہ حرا تین روز ہوئے گھر سے غائب ہے، اعلیٰ حکام سے اپیل کرتی ہوں کہ بیٹی کو بازیاب کرایا جائے، پولیس کوئی قانونی کارروائی نہیں کررہی۔

 تفصیلات کے مطابق  سٹی فورٹی ٹو کے دفتر میں آکر نوآموز سٹیج اداکارہ عائشہ المعروف حرا ملک کی والدہ نسیم بیگم نے بتایا،ان کی بیٹی دو سال سے مختلف شہروں میں سٹیج ڈرامے کررہی ہے، تین روز قبل وہ اپنی رہائش گاہ مدینہ کالونی سے غائب ہے،  نسیم بیگم نےکہا کہ وہ شوگر کی مریضہ ہیں،دوائی لینے گھر سے گئیں، واپس آئیں تو حرا گھر پر نہیں تھی۔

تھانہ فیکٹری ایریا میں رپورٹ بھی درج کروائی  لیکن پولیس کوئی قانونی کارروائی نہیں کررہی، نسیم بیگم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے وہ ان کے بڑھاپے کا واحد سہارا ہے۔

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: write failed: No space left on device (28)

Filename: Unknown

Line Number: 0

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: Failed to write session data (files). Please verify that the current setting of session.save_path is correct (/var/lib/php/session)

Filename: Unknown

Line Number: 0