2021 میں سمارٹ فونز پر واٹس ایپ استعمال نہیں ہو گا

2021 میں سمارٹ فونز پر واٹس ایپ استعمال نہیں ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : واٹس ایپ 2021 میں استعمال نہیں کیا جاسکے گا ، دنیا بھر میں مقبول پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ ( WhatsApp)  کو پرانے آپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائڈ اور ایپل فونز کے صارفین  استعمال نہیں کرنے سے قاصر رہیں گے۔

تفصیلات کے مظابق فیس بک کےزیر ملکیت واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ 31 دسمبر 2020 کے بعد جس   آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس سیون (iOS9) سے پرانا ہوگا اس پر واٹس ایپ کی سروس دستیاب نہیں ہوگی اور اسی طرح جس اسمارٹ فون میں  اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا  آپریٹنگ سسٹم ہوگا وہ بھی واٹس ایپ کی سہولت سے مستفید نہیں ہوسکے گا۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین سےکہا گیا ہےکہ وہ بلاتعطل سروس کے لیے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اپنے اسمارٹ فونز میں اپ گریڈ کروالیں ۔

  آئی فون صارفین جن کے پاس   آئی فون 4ایس، آئی فون 5 اور 5 ایس، آئی فون 6 اور 6 ایس ہے وہ اپنے اسمارٹ فونز میں جلد ازجلد آئی او یس کا جدید ترین ورژن اپ گریڈ کرالیں یاکم ازکم iOS9 تو ضرور کروالیں ورنہ 31 دسمبر کے بعد وہ واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔ بعض اسمارٹ فونز میں اب بھی  اینڈرائڈ 4.0.3  سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال ہورہا ہے ، اس لیے انہیں بھی اسے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer