سٹی 42 :ڈراموں و فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر منفرد انداز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں اور اکثر و بیش تر کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں بلال سعید کے گانے کی شوٹ کے دوران مسجد میں رقص کے مناظر سے متعلق تنازعے نے ان کے لئے مسائل پیدا کردیے تھے جس پر انہوں نے صارفین کے اصرار کے باوجود معافی نہیں مانگی۔
مسجد کی بے حرمتی کا سلسلہ تھما ہی تھا کہ اب انہوں نے متنازع فوٹو شوٹ کروا کر ”آ بیل مجھے مار“ کی ضرب المثل یاد کروادی۔ حال ہی میں ان کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں صارفین نے ان کے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے اس پر تندوتیز تبصرے کیے ہیں اور کئی صارفین نے طنزیہ انداز بھی اختیار کیا ہے۔اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا کی ایک صارف مہک خان نے طنزیہ انداز کے ساتھ کہا کہ میں شرط لگاتی ہوں کہ اس طرح کے فوٹو شوٹ کروانے پر ان کی فیملی فخر محسوس کر رہی ہوگی۔ایک اور صارف نے لکھا کہ حیاءکیا ہے اگر ان کو پتا ہوتا تو یہ بے حیاءنہ ہوتی۔
سونیا عمر نے صبا قمر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اب تو لڑکیوں نے ڈپٹہ لینا چھوڑ دیا ہےلیکن جو لڑکیاں ڈپٹہ لیتی ہیں انہیں یہ لوگ دقیانوسی یا بوڑھی رو کہتے ہیں۔
زیبا سیراج نے کہا کہ مجھے صبا قمر کی تصویر دیکھ کر بہت مایوسی ہو رہی ہے۔ انہیں اس طرح بے حیائی پھیلانی کی ضرورت نہیں تھی۔