ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال نو کی آمد پر ہلڑر بازی کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ تیار

سال نو کی آمد پر ہلڑر بازی کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) نئے سال کے آغاز پر ہل گلہ کرنے والے ہو جائیں تیار، لاہور پولیس اور ٹریفک پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری کرلی۔

نئے سال کی آمد آمد، شہر بھر میں قانونی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر کہتے ہیں کہ نیو ایئر نائیٹ پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے نئے سال کے آغاز پر شہر بھر میں ٹریفک کی روانی بہتر رکھنے کے لیے 12 ڈی ایس پیز، 55 انسپیکٹرز، 170 پٹرولنگ آفیسرزسمیت 14 سو سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کیے جائیں گے جبکہ تمام دفتری سٹاف بھی فیلڈ میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر شہزاد خان کہتے ہیں کہ مال روڈ، گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ، مینار پاکستان سمیت دیگر شاہراہوں پر وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کو ہدایات بھی کی ہیں کہ نیو ایئر نائیٹ کی خوشیاں ضرور منائیں مگر دوسرے شہریوں کو تنگ نہ کریں۔