ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال2020 سیاست میں کیا تبدیلیاں لائے گا؟پرویز الہیٰ کا دوٹوک بیان

سال2020 سیاست میں کیا تبدیلیاں لائے گا؟پرویز الہیٰ کا دوٹوک بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے نئے سال میں کسی بھی سیاسی تبدیلی کے امکان کو رد کردیا، انہوں نے کہاکہ نئے سال میں صرف سال ہی تبدیل ہورہاہے اور کچھ تبدیل نہیں ہو رہا۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشاء کے کانووکیشن میں سپیکر چودھری پرویز الہیٰ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر صوبائی وزیر راجہ بشارت، چیئرمین یونیورسٹی محمود صادق ، وی سی میاں عمران مسعود ، ایرانی قونصل جنرل رضاناظری سمیت دیگر نے بھی شرکت کی،سپیکر نے کہا کہ فضل الرحمان کیساتھ جو بات ہوئی وہ امانت ہے اور امانت میں خیانت نہیں کی جاتی،پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو مزید وسعت دینے کے لئےبزدار صاحب کومشورہ دینے کیلئے راجہ بشارت کو رکھا ہوا ہے۔

چودھری پرویز الہیٰ نے بھارت میں مسلمانوں کی حالت زارپرافسوس کا اظہار کیا اورکہاکہ مودی جوآج کر رہا ہے اس سے ثابت ہوا کہ ہمارے بزرگوں کا فیصلہ درست ہے،چودھری پرویز الہیٰ نےشہبازشریف کےدس سالہ دورکوتنقیدکانشانہ بھی بنایا۔
چیئرمین یونیورسٹی محمودصادق اورمیاں عمران مسعود نے بتایا کہ ان کی یونیورسٹی اپنے طلبہ کو کاروبار کرنے کی تربیت دےگی جس سےروزگارمیں اضافہ ہو گا، چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ دعاہے سال نوء پوری قوم اورامت کیلئے خوشیوں والا سال ہو۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer