سٹی 42 : آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، استنبول میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہوئیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ۔ آرمی چیف کی ترک وزیر خارجہ حکان فیدان سے بھی ملاقات ہوئی ۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ترک وزیر دفاع یاشار گولر سے ملاقات ہوئی ۔ اس کے علاوہ آرمی چیف کی ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل سلجوق بائرکتار اوغلو سے ملاقات ہوئی۔
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مکہ معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے نمائندوں نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔
اجلاس میں اسٹریٹجک رابطہ کاری اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور بڑھتے دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
