ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں وارداتوں کے بعد کراچی فرار ہونے والے ڈاکو گرفتار

لاہور میں وارداتوں کے بعد کراچی فرار ہونے والے ڈاکو گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں وارداتوں کے بعد کراچی فرار ہونے والے ڈاکو گرفتار کرلیا گیا ۔ 

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان کریم بلاک میں رکشہ سوار اوورسیز خاتون سے لوٹ مار کر کے فرار ہوئے تھے۔ واردات کے بعد طاہر عمران اور محبوب کراچی فرار ہو گئے، جہاں سے دونوں کو گرفتار کیا گیا۔ تیسرا ملزم علی احمد لاہور سے گرفتار کرلیا گیا، واردات میں استعمال ہونے والا  اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ۔ 

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  کہنا ہے کہ گلشن اقبال پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کیا، مقدمہ نمبر 816/26 تھانہ گلشن اقبال میں ڈکیتی کی واردات پر پولیس نے ملزمان کا سراغ لگایا، گرفتار ملزمان نے تھانہ ستوکتلہ سمیت دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، ڈاکو طاہر عمران اور محبوب نے اگست کے آغاز میں لاہور آکر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وارداتوں کا پلان کیا۔ گرفتار ملزمان محبوب، طاہر عمران اور علی احمد کے خلاف مجموعی طور پر 99 مقدمات درج ہیں ۔ 

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کراچی سے گرفتار دونوں ملزمان کو لاہور منتقل کرکے تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ تینوں ملزمان سے دیگر وارداتوں اور ساتھیوں سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے ۔