ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منڈی بہاءالدین: پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز احمد گرفتار

 منڈی بہاءالدین: پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز احمد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید لیاقت نقوی: منڈی بہاءالدین میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق حاجی امتیاز احمد کو اینٹی کرپشن میں درج دو مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایم این اے پر سرکاری اراضی پر قبضے اور بیٹے کی تاریخ پیدائش کے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق حاجی امتیاز احمد کو 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم این اے کی گرفتاری 2024 میں درج کیے گئے دو مقدمات میں عمل میں لائی گئی ہے۔