ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بلوچستان میں واشک پلانتک کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی بھی تباہ کر دی گئی، جبکہ موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔

 سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود مبینہ طور پر شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

 ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنہ جاری ہے، جبکہ علاقے میں مزید کارروائیوں اور سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری رکھا جا رہا ہے۔