ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برکی میں مشکوک بھکاری گرفتار، رکشے سے 2 جدید رائفلیں برآمد

برکی میں مشکوک بھکاری گرفتار، رکشے سے 2 جدید رائفلیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور کے علاقے برکی سے مشکوک بھکاری و منشیات کا عادی ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ڈولفن ٹیم نے مشکوک رکشہ کے کو رکنے کا اشارہ کیاجس کے باعث اسکے بھاگنےکی کوشش ناکام ہو گئی۔

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے ک ٹیم نے موقع پر رکشہ کو راؤنڈ اپ کر لیا تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے قبضہ سے 2 جدید رائفلیں، گولیاں و میگزینز بھی برآمد ہوئی ہیں ۔

ملزم جماعت علی اسلحہ سمیت کارروائی کیلئے تھانہ برکی کے حوالے کر دیا گیاہے۔