ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر سندھ کا نوجوانوں کو بذریعہ قرعہ اندازی 24 دبئی کے ٹکٹس دینے کا اعلان

گورنر سندھ کا نوجوانوں کو بذریعہ قرعہ اندازی 24 دبئی کے ٹکٹس دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں فلاحی ادارے کے تحت آئی ٹی انٹری ٹیسٹ کی تقریب میں شرکت کی۔

 ترجمان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے 24 دبئی کے ٹکٹس دینے کا اعلان کیا۔ گورنر سندھ نے تقریب میں شریک ایک طالبہ کو بطور انعام عمرے کا ٹکٹ بھی دیا۔

 ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ گرا دیں گے، ہماری پوری کوشش ہے کہ نوجوان اپنے پیروں پر کھڑے ہوں۔