ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ پر پاک فوج کا ڈیفنس بند بھی سیلابی ریلے میں ٹوٹ گیا

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ پر پاک فوج کا ڈیفنس بند بھی سیلابی ریلے میں ٹوٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ پر پاک فوج کا ڈیفنس بند بھی سیلابی ریلے میں ٹوٹ گیا۔ 

گنڈا سنگھ کے مقام پر کیکر پوسٹ بھی سیلابی پانی کی زد میں آ گئی، جس کے بعد  گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج کی گیج اپ ڈیٹ سیلابی پانی کی سطح کم ہوںے تک بند کر دی گئی۔ 

 محمکہ آبپاشی کے مطابق تلوار پوسٹ پر دریائے ستلج کی سطح کا اندازہ لگا کر صرف پانی کم یا زیادہ ہونے کی اپڈیٹ فراہم کی جائے گی، چند روز قبل فیروزپور ہیڈ ورک بریچ ہونے سے گنڈا سنگھ پار بذریعہ کشتی گیج میپنگ کی جا رہی تھی، گنڈا سنگھ پر رات 8 بجے کی آخری گیج میں پانی کا بہاؤ دو لاکھ 53 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔