سٹی 42:وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں مویشیوں کے چارے کی فراہمی شروع ہوگئی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کے چارے کی فراہمی شروع ہوگئی ، لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ سیلاب زدہ علاقوں میں ایڈوائزری سروس بھی مہیا کررہاہے،ساہیوال، شیخوپورہ، گجرات، جھنگ، بہاولنگر، فیصل آباد، گجرانوالہ میں چارہ فراہم، پاکپتن میں فلڈ ریلیف کیمپوں میں انمول ونڈہ تقسیم کیا گیا ، حافظ آباد، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، بہاولپور، وہاڑی اور دیگر سیلاب زدہ علاقے کے ریلیف کیمپوں میں بھی چارہ اور ونڈہ فراہم کیا گیا ، وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں سے تقریبا ساڑھے 5لاکھ مویشی منتقل کئے گئے
وزیراعلی مریم نوازشریف کا تلوار پوسٹ میں خودبیڑے پر مویشیوں کی سیلاب زدہ علاقوں سے آمد کا مشاہدہ کیا ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کے چارے کی فراہمی کا سلسلہ شرو ع ہوگیاہے-پنجاب کے مختلف سیلاب زدہ اضلاع میں سبز چارے اور ونڈا کی فراہمی شروع کر دی گئی- لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ سیلاب زدہ علاقوں میں ایڈوائزری سروس بھی مہیا کررہاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پرساہیوال، شیخوپورہ، گجرات، جھنگ،بہاولنگر، فیصل آباد، گجرانوالہ میں چارہ فراہم کیاگیا - پاکپتن میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فلڈ ریلیف کیمپوں میں انمول ونڈہ تقسیم کیاگیا-حافظ آباد، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، بہاولپور، وہاڑی میں بھی چارہ اور ونڈہ فراہم کیا گیا- مہار شریف، منچن آباد، جھلا موڑ، گڑھ فتح شاہ، چیک شیر طیب، چیچہ وطنی، مریدکے، ترنڈہ محمد پناہ کے فلڈ ریلیف کیمپوں میں مویشیوں کے لئے چارہ، ونڈا اور توڑی وغیرہ مہیا کی گئی-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں سے تقریبا ساڑھے 5لاکھ مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے تلوار پوسٹ میں خودبیڑے پر مویشیوں کی سیلاب زدہ علاقوں سے آمد کا مشاہدہ کیا -
وزیراعلی مریم نوازشریف تلوار پوسٹ شیخ پورہ نو سے واپسی پر راستے میں سبزی اور پھل کا ہٹ نما سٹال دیکھ کر رک گئیں ،وزیراعلی مریم نوازشریف گاڑی سے اتر آئیں اور سٹال پر موجود خاتون دکاندار سے ہاتھ ملایا اور انہیں گلے لگا لیا وزیراعلی مریم نوازشریف نے سٹال سے تازہ امرود خریدے معمر خاتون نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو سر پر پیار دیا ،وزیراعلی مریم نوازشریف نے خاتون کو بتایاکہ مجھے امرود بہت پسند ہیں
وزیراعلی مریم نوازشریف نے خاتون سے حال احوال دریافت کیا

