ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈوں کی قیمتیں ہوئیں بےقابو ،شہری پریشان، انتظامیہ خاموش

انڈوں کی قیمتیں ہوئیں بےقابو ،شہری پریشان، انتظامیہ خاموش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی میں انڈوں کی قیمتیں عوام کے صبر کا امتحان لینے لگیں، سرکاری ریٹ لسٹ میں انڈے 285 روپے فی درجن مقررہیں مگر مارکیٹ میں 300 سے 320 روپے فی درجن تک فروخت ہورہے ہیں۔
کراچی میں انڈوں کی قیمتیں قابو سے باہرہونے پرشہری پریشان، دکاندار بے بس اور انتظامیہ خاموش ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں انڈے 285 روپے فی درجن درج ہیں لیکن مارکیٹ میں یہ 300 سے 320 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔عوام کا کہنا ہےکہ انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے، انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی،دوسری طرف دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب فارم والے ہی انڈے مہنگے بھیجتے ہیں تو وہ سستے کیسے بیچیں؟

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی انتظامیہ فوری طور پر انڈوں کی قیمتوں پر کنٹرول کرے تاکہ ناشتہ عام آدمی کی پہنچ سے دور نہ ہو ۔