سٹی42: کوہاٹ میں پولیس کے دہشت گردوں کے ساتھ انکاؤنٹر میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے.
کوہاٹ کے تھانہ لاچی کی حدود میںدرملک کے پہاڑوں میں دہشتگردوں نے پولیس کی موبائل پر چھپ کر حملہ کیا تھا۔ پولیس کی جوابی کاروائی میں تین دہشتگر ہلاک ہو گئے اور متعدد دہشتگرد زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی اشفاق شہید اور دو کانسٹیبل زخمی ہوئے ۔
واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس، سی ٹی ڈی، اور ایلیٹ فورس نے فوری طور پر ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجید مروت اور ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی نگرانی میں تعاقب اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
دشوار گزار پہاڑی علاقے میں آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ٹی ٹی پی کے تین دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت نے بتایا کہ زخمی ہو کر فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے۔
کوہاٹ کے آر پی او نے بتایا کہ ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا جبکہ دو اہلکار زخمی ہیں۔