ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبان نے وادیِ پنج شیر پرحملہ کردیا

 طالبان نے وادیِ پنج شیر پرحملہ کردیا
کیپشن: Panjshir
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا سمیت تمام مخالفین کو زیر کرنے کے بعد طالبان نے پنج شیر کو ہدف بنا لیا۔

افغانستان میں مزاحمت کے آخری مرکز پنج شیر پر طالبان نے حملہ کردیا۔ مزاحمتی تحریک نے طالبان کا حملہ ناکام بنانے جبکہ 8 جنگجوؤں کو قتل اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مزاحمتی رہنما احمد مسعود نے مخلوط حکومت کے قیام پر لڑائی کے خاتمے کا عندیہ بھی دے دیا۔

مزاحمتی اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان نے پیر کو گل بہار اور خواک پاس کی جانب سے پنج شیر پر حملہ کیا۔حملہ ناکام بنا کر کئی ایک طالبان کو ہلاک کردیا گیا۔ طالبان کی متعدد گاڑیوں بھی نذر آتش کی گئیں۔انہوں نے طالبان کو چاریکار کی طرف دھکیل دینے کا دعویٰ بھی کیا۔
لگے ہاتھوں مزاحمتی رہنما احمد مسعود نے لڑائی کے خاتمے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ احمد مسعود کا کہنا ہے کہ اگر طالبان طاقت کی تقسیم کا معاہدہ کرتے ہوئے تمام افغان فریقین پر مشتمل مخلوط حکومت بنالیں، تو مزاحمتی جنگجو لڑائی چھوڑ دیں گے۔طالبان کو شہریوں کے حقوق اور آزادی کا احترام کرنا ہو گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer