بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

Neha Kakkar
کیپشن: Neha Kakkar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی معروف  گلوکارہ نیہا ککڑ کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں مگر ان دنوں ان کی ہمشکل بپاشا ایکسوم کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بپاشا ایکسوم سوشل میڈیا پر کافی سر گرم رہتی ہیں اور اپنی تصاویر انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل ایپس پر ڈالتی ہیں جنہیں بڑی تعداد میں پسند کیا جاتا ہے۔ بپاشا نیہا ککڑ کے گانوں پر ہی ویڈیوز بناتی ہیں، خود کو نیہا جیسا دکھانے کیلئے وہ نیہا جیسا ہی ہیئرسٹائل بناتی ہیں اور فیس ایکسپریشن بھی۔

انسٹاگرام پر بپاشا نے خود کو ڈمپل کوئن، کریئیتر اور انفلواینسر بتایا ہے، انہیں فوٹوگرافی کا بھی شوق ہے، انسٹاگرام پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد 27 ہزار سے زائد ہے۔ نیہا کی طرح بپاشا کا بھی پیدائش کا مہینہ جون ہے، نیہا ککڑ چھ جون جبکہ بپاشا دو جون کو پیدا ہوئی ہیں۔ نیہا ککر نے 24 اکتوبر کو روہن پریت سنگھ کے ساتھ  دہلی میں شادی کی، اس کے بعد اپنے ہنی مون کیلئے دونوں دبئی گئے تھے۔

https://www.instagram.com/bipasha.axom/?hl=en

Sughra Afzal

Content Writer