سٹی 42: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 2 روز کے دوران 34 روپےکااضافہ، برائلرمرغی کا گوشت 244 سے بڑھ کر 258 روپے کلو کاہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 2روز کےدوران 34 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آج برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 14 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ برائلر مرغی کا گوشت 244 سے بڑھا کر 258 روپے کلو کر دیا گیا۔ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 170 اور پرچون ریٹ 178 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کے ریٹ میں مزید 2 روپے فی درجن اضافہ جس کے بعد فارمی انڈوں کا ریٹ 164 روپے فی درجن ہوگیا ہے جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار800 روپے مقرر ہے۔