ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رشوت لینے والے 4ڈولفن اہلکارنوکری سے برخاست

رشوت لینے والے 4ڈولفن اہلکارنوکری سے برخاست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: لاہورپولیس میں کڑےاحتساب کی ایک اورمثال،4ڈولفن اہلکارنوکری سے برخاست ہوگئے ۔
ڈی آئی جی آپریشنزکی ہدایت پررشوت لینےوالےاہلکارنوکری سےفارغ کردیئےگئے،کانسٹیبل طاہر،قیصر،یاسین اورخادم علی کونوکری سےبرخاست کیاگیا،انکوائری رپورٹ میں رشوت لینےکاالزام ثابت ہونےپرسزاسنائی گئی
انکوائری رپورٹ کے مطابق چندروزقبل اہلکاروں پرڈاکٹرسےرشوت وصولی کاالزام سامنےآیاتھا،ڈی آئی جی آپریشنزنےواقعہ کانوٹس لیتےہوئےانکوائری کاحکم دیا،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر،ڈولفن ٹیم کی انکوائری رپورٹ میں اہلکارقصوروارپائےگئےواقعہ17ستمبرکوحاجی کیمپ کےپاس پیش آیا،ڈاکٹرخریداری کےبعدآن لائن بائیک رائیڈرکاانتظارکررہاتھا،ڈولفن اہلکاروں نےشناختی کارڈطلب کیا،تلاشی لی،ریکارڈچیک کرنےکےبہانےڈاکٹرکوقریبی خالی پلاٹ میں لےگئے،طمع نفسانی کی خاطرڈاکٹرکاجھوٹابیان ریکارڈکیا،ویڈیوبنائی،ویڈیوبیان کوڈھال بناکرسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،اہلکاروں نےڈاکٹرسے50ہزارروپےرشوت کامطالبہ کیا،ڈاکٹرکےبینک اکاؤنٹ میں4ہزارتھے،25ہزاردوستوں سےمنگوائے،ڈاکٹرنے29ہزارروپےاےٹی ایم سےنکلواکرڈولفن اہلکاروں کودیئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا اختیارات سےتجاوزپراہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی گئی،بدنامی کاباعث بننےوالی کالی بھیڑوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں،محکمےکوبدنام کرنیوالےاہلکاروں کےلیےکوئی نرمی نہیں،محکمانہ احتساب کےتحت18ماہ میں4سوسےزائدسزائیں سنائی گئیں،قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی فورس میں کوئی جگہ نہیں۔