سٹی 42: پنجاب پولیس میں رواں سال بڑے پیمانے پر ترقیاں ہوئیں رواں سال ایس پی سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر 4922افسروں اور اہلکاروں کو ترقیاں ملیں
پولیس حکام کے مطابق پرموشن بورڈ اجلاسوں میں 39ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پرترقی ملی،اجلاسوں میں 190انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقیاں دی گئیں،رواں سال 683سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقیاں دی گئیں۔
75ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقیاں دی گئیں۔637اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقیاں دی گئیں،833ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقیاں دی گئیں
2465کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقیاں دی گئیں ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ابتک 30 ہزار سے زائد ترقیاں دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App