ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف کامیڈین لکی ڈئیر طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے

معروف کامیڈین لکی ڈئیر طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستانی معروف  کامیڈین لکی ڈئیر طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔

60 سالہ لکی ڈئیر گزشتہ تقریباً 8 ماہ سے پھیپھڑوں اور زیابیطس کے مرض  کے باعث میو ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں ان کی صحت گزشتہ کئی مہینوں سے نازک تھی۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ شدید بیماری کی وجہ سے وہ کومے کی حالت میں بھی چلے گئے تھے۔ ان کے گردے، جگر اور معدہ بھی فعالیت کم کرنے لگے تھے۔

لکی ڈئیر نے تقریباً 40سال سے شوبز کی دنیا میں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے تھیٹر، ٹی وی اور فلم میں کئی کردار ادا کیے اور اپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کو بے حد محظوظ کیا۔