عرفان ملک:ماہ ستمبر میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 213ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 123مقدمات درج ہیں۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2433ملزمان گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں1384مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔
کرایہ داروں کا پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج یقینی بنایا جا رہا ہے، ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج کرایہ داروں ،نجی ملازمین کے مفاد میں ہے۔
لاہور پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے محفوظ معاشرے کے قیام کو یقینی بنا رہی ہے۔