نیویارک میں بارشوں سے سیلاب آ گیا،پوری ریاست میں ایمرجنسی نافذ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: امریکہ کی شمالی ریاست نیویارک میں مسلسل بارشوں نے تباہی مچادی، نیویارک شہر سمیت ریاست کے بیشتر حصوں میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہونے کے سبب، سیلابی ریلوں کی وارننگ کے بعد ریاست میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

 غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ریاست نیو یارک میں مسلسل 5 روز سے جاری بارشوں کے سبب نیویارک شہر کے کئی حصوں میں سیلابی صورتحال ہے، سڑکوں، پلوں پرسیلابی پانی جمع ہوگیا جبکہ میٹرو اسٹیشنز میں بھی سیلابی پانی داخل ہوگیا۔

نیویارک میں جمعہ اور ہفتہ کے روز مزید بارشوں اور اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کی گئی جس کے بعد گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

 ایک غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر ابھی سے 3 انچ پانی کھڑا ہوگیا ہے، دن کے اختتام تک شہر میں 7 انچ پانی کھڑا ہونے کی پیشگوئی ہے۔