ویب ڈیسک: سرکاری ملازمت کے حوالے سے نوجوانوں کیلئے خوشخبری آگئی، وفاقی وزارتوں، محکموں اور ڈویژنز کی 748خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مختلف سرکاری اداروں جیسے وفاقی وزارتوں، محکموں اور ڈویژنز کی 748خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ملازمت کے لیے اسامیاں گریڈ ایک سے گریڈ 18 تک کی ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر ادارے کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر دیا اور این او سیز بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے جاری کئے گئےہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سیز کے اجراء کے آفس میمورنڈم جاری کردیئے۔وزارتِ مذہبی امور میں ڈیٹا کنٹرول آپریٹر (گریڈ16)کی اسامی، محکمہٴ موسمیات میں مختلف نوعیت کی 163 اسامیاں ،فیڈرل بورڈآف ریونیو میں 58،آرمڈ فورسز مینٹل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ میں 8 ،پاک آرمی میں 194 ،وزارت صنعت و پیداوار میں 41 ،اسٹیٹ آفس میں 1، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی میں 3 جبکہ وزارت میرین اینڈ فشریز میں 68 ،وزارتِ دفاعی پیداوار میں 21 ،وزارت تجارت میں 92،وزارت دفاع میں 82 ،وزارتِ سائنس و وٹیکنالوجی میں 14 اور اے این ایف میں گریڈ 18کی 2 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔
تمام اسامیوں پر 6 ماہ کے اندر بھرتی کا عمل مکمل کرنا ہو گا ۔ خالی اسامیوں پر بھرتیاں رائج ریکروٹمنٹ پالیسی کے تحت ہو ں گی۔