عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین انصاف عمران خان کی ضمانت منظور ہو گئی۔

دفعہ 144 کے کیس میں عمران خان ضمانت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے بابر اعوان کو وقت پر عدالت آنے پر سراہا اور کہا کہ اچھا لگا وقت پر آئے، نوجوانوں کو بھی یہی پیغام دینا چاہیے۔جج کے ریمارکس پر بابر اعوان نے ساتھی وکلاء کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سنو، وقت کی پابندی کرو۔

ایڈیشنل سیشن جج نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت منظور کر لی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وقت پر نہ آنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔