ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے بڑا ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں حیرت انگیز کمی؟

عوام کیلئے بڑا ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں حیرت انگیز کمی؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی، اگلے ماہ سے پیٹرول 7 روپے اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرول 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 14روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے،اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی زیرو ہے تاہم پیٹرول پر لیوی 37 روپے 50 پیسے اور ڈیزل پر لیوی 7 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہے۔

وزیر اعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

Ansa Awais

Content Writer