سرکاری ملازمین کا احتجاج اور دھرنے کا اعلان

سرکاری ملازمین کا احتجاج اور دھرنے کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین کور کمیٹی کے سربراہ رحمان باجوہ نے یونیز و ملازمین کو لکھے خط کے ذریعے مطالبات کی منظوری کیلئے 13 اکتوبر سے احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین کور کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ دھرنے سے قبل 4 اور 11 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر کیڈرز کے گریڈ 17 تا 22 کے افسران کو بھی ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے۔رحمان باجوہ نے کہا کہ گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کیا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ صوبوں کی طرز پر وفاقی ملازمین کی گریڈ 1 سے 16 کی اپ گریڈیشن کی جائے، ہاؤس رینٹ، میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer