انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

income tax return
کیپشن: Shaukat tareen
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں پندرہ دنوں کی توسیع کا اعلان کردیا۔
 رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے  کراچی  ایوان صنعت وتجارت کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں درپیش مسائل سننے کے بعد 15 اکتوبر تک توسیع کا اعلان کیا۔

کے سی سی آئی کے وفد کی قیادت چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا  کررہے تھے جبکہ وفد میں وائس چیئرمین بی ایم جی ہارون فاروقی اور جاوید بلوانی، جنرل سیکرٹری اے کیو خلیل اور کے سی سی آئی کے صدر محمد ادریس بھی شامل تھے۔وفد نے ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں درپیش مشکلات کو سمجھنے اورریلیف کا اعلان کرنے پر وزیر خزانہ کی تعریف کی۔

کے سی سی آئی کے وفد نے ٹیکس سے متعلق غیر مؤثر پالیسیوں میں ترمیم کی ضرورت پر زور دیا ۔وفد نے ٹیکس قوانین تیسری ترمیم آرڈیننس 2021 کے نفاذ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ اگر کراچی کو ہی تمام ٹیکس ادا کرنے ہیں اور جرمانے بھی بھگتنا ہیں تو شراکت کے تناسب سے ترقیاتی فنڈز کیوں نہیں مل رہے۔