ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی سے آنیوالے مسافر کے سامان سے 125 سے زائد موبائل فونز برآمد

دبئی سے آنیوالے مسافر کے سامان سے 125 سے زائد موبائل فونز برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) ڈپٹی کلیکٹر ٹریفک کسسٹم  ائیرپورٹ ثاقب وڑائچ کی بڑی کارروائی، کامیاب ٹریسنگ سے بیرون ملک سے درجنوں قیمتی موبائلز فونز  اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ 

ڈپٹی کلیکٹر ٹریفک کسسٹم  ائیرپورٹ ثاقب وڑائچ کی ہدایت پر عملے نے کاروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافر کے سامان سے 125 سے زائد موبائل فونز برآمد کر لیے، مسافر پی آئی اے کی پرواز پرواز پی کے 204 سے دبئی سے لاہور پہنچا۔ کاؤنٹر پر کسسٹم عملے کی جانب سے سخت چیکنگ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بیگ بیلٹ پر چھوڑ کر ہی ائیرپورٹ سے باہر نکل گیا، مسافر ایف آئی آر اور پکڑے جانے کے خوف سے موبائل سے بھرا بیگ چھوڑ گیا،مسافر کی تلاش سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جارہی ہے، کسسٹم عملے نے دوران چیکنگ مسافر کے سامان سے موبائل فونز برآمد کر لیے۔ پکڑے جانے والی موبائل فونز میں آئی فون، سیم سنگ گلیکسی شامل ہیں۔تمام موبائل فون کو سکینگ مشین کے بعد مشکوک بیگ سے برامد کیا گیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا کہ  دبئی سے لاہور سمگلنگ کے فون پکڑے جانے پر ائر پورٹ پر ادارے بھی حرکت میں آگئے۔  ذرائع کے مطابق موبائل فونز مہارت کے ساتھ بیگ میں چھپائے گئے تھے۔کامیاب کاروائی پر کلیکٹر کسسٹم مس عظمت طاہرہ نے ڈپٹی کلیکٹر ثاقب وڑائچ سمیت ڈیوٹی پر موجود عملے کو شاباش دی۔

کلکٹر کسٹم ائر پورٹ نے عملے کو تعریفی اسناد دینے کی سفارش کر دی، کلیکٹر کسسٹم نے لاہور ائیرپورٹ پردوران فلائیٹ مسافروں سے خلوص سے پیش آنے اور اسمگلنگ کے خلاف  کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ واضح رہے کہ لاہور ائر پورٹ پر ایک ماہ کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی سمگل شدہ ایٹم برامد ہوئیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer