نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی ویب سائٹ غیرفعال

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی ویب سائٹ غیرفعال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی معلومات کہاں سے حاصل کریں، نیا پاکستان ہاؤسنگ کے لیے بنائی گئی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس غیر فعال ہوگئیں۔

تبدیلی سرکار کے بڑے منصوبوں میں سے ایک نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ سست روی کا شکار ہوگیا۔ منصوبے کیلئے قائم کی گئی ویب سائٹس غیر فعال ہوگئیں۔ ویب سائٹس غیر فعال ہونے سے لوگوں کو معلومات کے حصول میں مشکلات پیش آنے لگیں، متعلقہ ویب سائٹ پر کئی مہینوں سے کوئی معلومات ہی نہیں دی جارہیں۔

غیر فعال ویب سائٹس میں نیا پاکستان پروگرام،پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس اور پھاٹا کے فیس بک پیج شامل ہیں۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر آخری پوسٹ گزشتہ سال 29 اکتوبر کو ہوئی، پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس پر آخری پوسٹ 5 ماہ قبل 9 مئی کو ہوئی۔

صورتحال کے پیش نظر بیشتر افراد نے نیا پاکستان ہاؤسنگ کے جعلی پیج بھی بنا لئے ہیں۔ متعلقہ پیجز پر نیا پاکستان سکیم کی بجائے مختلف ہاؤسنگ سکیمز کی تشہیر جاری ہے۔