ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ؛ ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی

کراچی ؛ ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ٹائروں کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی ۔دوسرے درجہ کی آگ پرپانچ گاڑیوں کی مدد سےقابو پانی کی کوشیش جاری ہیں ۔خوش قسمتی سے آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کررہے ہیں،گودام میں اسی فیصد سامان جل کر خاکستر ہوا
مجموعی طور پر 13 سے زائد فائرٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف  ہیں ۔واٹر ہائڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

متعدد واٹر ٹینکرز جائے وقوعہ پر موجود ہیں ۔ریسکیو ادارے سمیت پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موجودہیں ۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی