ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے خبر آگئی

 انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔ 

سٹیٹ بینک انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 280.96  روپے سے کم ہوکر  280.92 روپے پر آگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے کمی سے 281.96 روپے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 52 پیسے کمی سے 330.10 روپے، برطانوی پاؤنڈ 51 پیسے سستا ہوکر 376.25 روپے، یو اے ای درہم 2 پیسے کم ہوکر 77.56 روپے ، سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 75.64 روپے کا ہوگیا۔