سٹی 42: ڈولفن سکواڈ نے موٹر سائیکل چوروں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری کی ہوئی ہیں جس میں گارڈن ٹاؤن ڈولفن ٹیم نے چور گرفتار کر لیا
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے ملزم کو دوران چیکنگ ابوبکر بلاک سے گرفتار کیا۔ملزم بشارت ریکارڈ یافتہ ہے، 25 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزم سے مختلف ٹولز، بلیڈ برآمد ہوئے ۔ قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گارڈن ٹاؤن کے حوالے کردیا ۔
ایس پی ڈولفن محمد خان کے مطابق شہری موٹر سائیکل، گاڑی چوری و دیگر پریشانی کی صورت میں 15 پر اطلاع دیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App