ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا ؛ اشتہاری دہشت گردوں کی نئی فہرست تیار، سروں کی قیمت بھی مقرر

خیبرپختونخوا ؛ اشتہاری دہشت گردوں کی نئی فہرست تیار، سروں کی قیمت بھی مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا میں مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی نئی فہرست وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی، جس میں کئی دہشت گرد کمانڈرز کے سر کی بھاری قیمت مقرر کی گئی ہے۔ 

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق صوبائی انتظامیہ اور حساس اداروں کی جانب سے نئی فہرست مل کر تیار کی گئی۔ اس فہرست میں 1349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے کوائف شامل ہیں۔ باجوڑ میں آج مارے گئے دہشتگرد کمانڈر امجد کا نام بھی 605 ویں نمبر پر موجود ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فہرست میں کئی دہشت گرد کمانڈرز کے سر کی بھاری قیمت مقرر کی گئی۔ دہشت گردوں کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ کرم کے دہشتگردکاظم خان کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے رکھی گئی ہے، دہشت گردوں کے کمانڈر امجد اللہ کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ کے مولوی فقیر محمد کا نام بھی شامل ہے، جس کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات ودیگرعلاقوں سے ہے۔