ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویڈیو:سابقہ امریکی گلوکارہ جینیفر کی دل کو چھو لینے والی آواز میں قرآن کریم کی تلاوت

ویڈیو:سابقہ امریکی گلوکارہ جینیفر کی دل کو چھو لینے والی آواز میں قرآن کریم کی تلاوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلام قبول کرنے والی معروف امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی خوبصورت قرآن تلاوت نے دل موہ لیے جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

الجزیرہ کے پروگرام میں قرآنِ مجید کی تلاوت کی، جینیفر گراؤٹ کی پُرسوز آواز اور بہترین تلفظ نے سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے لوگوں کو حیران کر دیا ہے، جہاں لاکھوں صارفین نے ان کی تلاوت کو روح پرور اور ایمان افروز قرار دیا۔

جینیفر گراؤٹ نے اسلام قبول کرنے کے بعد عربی زبان سیکھی اور کئی اسلامی تقریبات میں قرآن کی تلاوت کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام نے ان کی زندگی کو نیا سکون اور مقصد عطا کیا۔

گلوکارہ جینیفر گراؤٹ نے چند سال قبل اسلام قبول کر کے گلوکاری کو خیر باد کہہ دیا تھا، جینیفر گراؤٹ نے 2013 میں معروف ٹی وی شو ’عربز گاٹ ٹیلنٹ‘ میں شرکت کی تھی۔

انھوں نے عربی زبان نہ جانتے ہوئے بھی عربی میں ایک گانا گایا جس کے بعد وہ عرب دنیا میں انتہائی مقبول ہوئی تھیں۔ اسی سال انھوں نے اسلام بھی قبول کر لیا تھا۔