اشرف خان: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق ایک لیٹر پٹرول 1 روپے 48 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
منظوری ہونے کی صورت میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 264.50 روپے کا ہوجائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے فیصلے کے بعد اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 38 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ منظوری کے بعد ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 275.42 روپے سے بڑھ کر 276.80 روپے کا ہوجائے گا۔
ایک لیٹر مٹی کا تیل 2 روپے 34 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز جبکہ ایک لیٹر لائٹ ڈیزل 48 پیسے اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔