ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلور ملز کا ایک اور جھٹکا، آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ

فلور ملز کا ایک اور جھٹکا، آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو بریک نہ لگ سکی, پرائیویٹ فلور ملز کی جانب سے آٹے کی قیمتیں مسلسل بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ اضافے کے بعد 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو گیا، جس کی نئی قیمت 850 روپے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہی تھیلا 790 روپے میں دکانداروں کو مل رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق چند دنوں کے دوران 5 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مجموعی طور پر 120 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے، جس سے عام صارفین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔