ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلائٹس کا نظام درہم برہم،کراچی سے روانہ ہونیوالی 7پروازیں منسوخ   

فلائٹس کا نظام درہم برہم،کراچی سے روانہ ہونیوالی 7پروازیں منسوخ   
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد )تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ کا نظام درہم برہم ہوگیااورکراچی سے روانہ ہونے والی 7پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے مسقط جانےوالی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324شامل ہیں۔
کراچی سے بیجنگ جانےو الی ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946م،کراچی سے کوالالمپورجانے والی ایئرپلن کی پرواز ڈی سیون 109 اورکراچی سے دبئی جانےوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔

منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط جانے والی سلام ایئر کی پرواز اووی 516 ،کراچی سے مسقط جانے والی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125،123بھی شامل ہیں۔