لاہور کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں برآمد

لاہور کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: گلشن راوی اور کوٹ لکھپت کے علاقے سے 2 افراد مردہ حالت میں ملے۔ 

ایدھی ترجمان کے مطابق گلشن راوی میں گندے نالے کے قریب 55 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا۔ اس کے علاوہ کوٹ لکھپت میں شنگھائی پل کے نیچے 60 سالہ شخص کی لاش ملی۔ 

 ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں افراد نشے کے عادی تھے، بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوئے۔ پولیس کارروائی کے بعد متوفین کی میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔