ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ پہنچنے سے پہلے ہی اسلام آباد کے ڈی چوک پر رینجرز تعینات کردی گئی۔
رپورٹس کے مطابق ریڈ زون کے تمام راستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی جبکہ ریڈ زون مکمل سیل کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں شہریوں کا مارگلہ روڈ اور سری نگر ہائی وے سے ہی اب داخلہ باقی رہ گیا ہے۔
راستے بند ہونے سے سرکاری دفاتر، ڈپلومیٹک انکلیو، نجی ہوٹلز اور نجی دفاتر کے ملازمین اور رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔