ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوچ میری الفاظ کسی اور کے۔۔ وینا ملک کا ٹویٹس سے متعلق بڑا انکشاف

veena malik on tweets
کیپشن: veena malik
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک کا ٹوئٹراکاؤنٹ کوئی اور استعمال کر رہا ہے،انھوں نے خود اس بات کا اعتراف بھی کرلیا۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک اس وقت ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں ان  سےمتعلق ایک ٹرینڈ  #VeenaExposesAbusiveFifthias چل رہا ہے، جس کی وجہ ایک ویڈیو ہے۔ وینا نے نجی ٹی وی کےایک پروگرام میں شرکت کی، جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا، میزبان نے جب ان سے سوال کیا کہ  آپ کی ٹویٹس کون لکھتا ہے؟ جس کے جواب میں وینا کا کہنا تھا کہ ٹویٹس میں سوچ تو میری ہوتی ہیں لیکن الفاظ کسی اور کے ہوتے ہیں۔


 میزبان نے  مزید پوچھا کہ یہ الفاظ لکھتا کون ہے؟ اس پر وینا ملک نے کہا کہ اندازہ لگاتے رہیں، مجھے اردو اتنے اچھے سے لکھنی نہیں آتی، جس پر  میزبان نے پوچھا کہ ٹویٹ آپ نہیں کر رہیں؟ تو وینا ملک کہنے لگیں کہ ٹویٹ میں ہی کر رہی ہوں۔
میزبان  نے بات بدلتے ہوئے ایک اور  ٹویٹ کا ذکرکیا،" آپ نے کہا کہ عظمت سعید شیخ کو حدیبیہ کی انکوائری کرنی چاہیے۔" تاہم ویناحدیبیہ اور   عظمت سعید شیخ سے لاعلم نکلیں، انھیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ ٹویٹ اُنھوں نے کب کی۔

 اس کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انھیں آڑے ہاتھوں لیا، اور خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer