ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ویمن ٹیم نے ٹی 20 سیریز میں بنگلہ دیش کوکلین سویپ کر دیا

پاکستان ویمن ٹیم نے ٹی 20 سیریز میں بنگلہ دیش کوکلین سویپ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (حافظ شہباز علی) پاکستان ویمن ٹیم نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کو 28 رنز سے شکست دے کر کلین سویپ کر دیا۔ مسلسل تیسرے میچ میں بنگالی ویمن ٹیم ٹارگٹ کے حصول میں ناکام رہی۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے۔ جویریہ ودود 54 اور عمیمہ سہیل 31 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ بنگلہ دیش کی جہاں آراء عالم نے تین اور رومانہ احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
118 رنز کے تعاقب میں بنگالی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنا سکی۔ نگار سلطانہ نے 30 اور فرغانہ حق نے 27 رنز بنائے۔ انعم امین اور صبا نذیر نے دو جبکہ ڈیانا بیگ اور کائنات امتیاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،،،میچ میں عمدہ بیٹنگ پر جویریہ خان کو ویمن آف دی میچ قراردیا گیا۔ پاکستانی کپتان بسمہ معروف اور بنگلہ دیش کی جہاں آراء عالم ویمن آف دی سیریز قرار پائیں۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ دو نومبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer