سٹی 42 : چینی سفیر جیانگ زائی دونگ کی آج نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی.
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے تاجکستان میں افغان سرحد کے قریب تین چینی شہریوں کے المناک قتل پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے وانگ فُک کورٹ رہائشی کمپلیکس میں حالیہ تباہ کن آتش زدگی میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور متاثرین کے لیے دلی ہمدردی بھی پیش کی۔
اسحاق ڈار نے اعادہ کیا کہ پاکستان ان مشکل حالات میں چین کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔