ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکاروں کی بہادری پر فخر ہے؛ محسن نقوی

پولیس اہلکاروں کی بہادری پر فخر ہے؛ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ضلع کرم میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ستائش کی گئی۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے 4 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا کہ بہادر پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

محسن نقوی نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیرداخلہ نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، پولیس اہلکاروں کی بہادری پر فخر ہے۔