ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا ؛ اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام

 سرگودھا ؛ اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف بی آر حکام کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ سرگودھا نے  24 گھنٹوں میں اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔

 ایف بی آر حکام کے مطابق موٹروے M-14 پر ایک نان کسٹم پیڈ ٹویوٹا پرییس  پکڑی گئی، ضلع بھکر کے علاقے داجل میں تقریباً 1 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی سگریٹس  قبضہ میں لئے گئے ۔ اسکے علاوہ ساہیوال میں  ایک گاڑی کو روکا گیاجو 48,000 لیٹر صنعتی سالونٹ لے جارہی تھی، دستاویزات میں سالونٹ مقدار صرف 24,000 لیٹر ظاہر کی گئی تھی۔ 

 ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں غیر ملکی سگریٹس، چائنا سالٹ، اسکِمڈ ملک پاؤڈر کے بیگ، گلوٹامائئن  پاؤڈر اور دیگر ممنوعہ سامان ضبط کیا  گیا۔