ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس : آئینی ترامیم آئینی عدالت کا قیام پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے ؛ بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس : آئینی ترامیم آئینی عدالت کا قیام پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے ؛ بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس پر بلاول بھٹو زرداری   نے ویڈیو لنک کے ذریعے  جیالوں سے خطاب کیا انہوں نے کہا پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر مقام بنا چکے ہیں۔آپس میں سیاسی اختلاف ضرور رکھیں لیکن پاکستان کی بات آئے ہم سب ایک ہوکر ہم مخالفین کا مقابلہ کریں. ماضی میں پاکستان میں جو دہشتگردی کی لہر تھی وہ دوبارہ لہرارہی ہے۔بین الاقوامی سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں ۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج پورے پاکستان کے جیالوں سے مخاطب ہوں۔قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت اور 1973 کے آئین کی بنیاد رکھی۔شہید بھٹوکا عدالتی قتل ہوا تو اس فلسفے کو بینظیر بھٹو لیکر آگے بڑھیں  ۔دو آمروں سے محترمہ نے مقابلہ کیا اور ان کو لیاقت باغ میں شہید کیا گیا۔بلوچستان کے عوام کو حق دلوائے۔خیبر پختون خواہ کے عوام کو ہم نے شناخت دی۔پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر مقام بنا چکے ہیں۔
 بلاول بھٹو نے کہا ایک طرف  بھارت اور دوسری طرف افغانستان پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے۔آپس میں سیاسی اختلاف ضرور رکھیں لیکن پاکستان کی بات آئے ہم سب ایک ہوکر ہم مخالفین کا مقابلہ کریں ۔ہم واحد سیاسی جماعت ہیں جو مثبت سیاست کر رہے ہیں ۔موجودہ بحران سے ملک کو ہم نکال سکتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی خود انقلابی آئین سازی کرکے آئے ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔آئین کی بحالی کیلئے محترمہ بینظیر بھٹو نے جدودجہد کی۔1973 کے بعد سب سے بڑی آئین ترامیم کی جس کو سب مانتے ہیں۔جو ترامیم میں نہیں کرسکے وہ اب کی ہیں۔
بلاول بھٹو نے خطاب میں کہا شہبازشریف نے وفدبھیجا تھا۔صوبوں کو آئینی تحفظ دلایا۔صوبوں کا جو  شیئر تھا اس کو پاکستان پیپلز پارٹی نے دلایا ۔اگر صوبوں کو آئینی تحفظ نا دلواتے تو سب سے زائد نقصان پنجاب کا ہوتا ،آئینی ترامیم میں عدالتی اصلاحات لائے  ۔آئینی عدالت بنالی اورچارٹرڈ آف ڈیموکریسی کے تحت شق ڈال دی ۔آئینی عدالت میں تمام صوبوں کو برابر کی بنیاد پر نمائندگی دلوائی ۔ملک کے سب سے بڑے مسائل آئینی اور سیاسی ہیں ۔آئینی عدالت کے ججوں کے کندھوں پر بڑا وزن ہے۔ماضی میں ہماری عدالتوں پر اعتماد تھا وہ ختم ہوچکا تھا ۔آئینی عدالت عوام کا اعتماد بحال کرے گی  ۔ہمارامستقبل آئینی عدالت بہتر کرے گی 

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کوئی ادارہ پار لیمنٹ کے دائرہ کار  آئینی ترامیم میں مداخلت نہیں کرسکتا ہے ۔پیپلز پارٹی کے جیالے کسی کے پروپئگینڈہ میں  نہ آئیں ۔آئینی ترامیم آئینی عدالت کا قیام پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے ۔
صوبوِں کے قومی مالیاتی  ایوارڈ میں جو حقوق ہیں ان کا تحفظ کرتا رہوں گا ۔ہم وہ فیصلہ کریں گے جو وفاق کو مضبوط کرے  ۔ہم نے حقوق دلاکر صوبوں کو مضبوط کیا ۔بھارت کے  وزیر نے  سندھ کے خلاف بات کی ۔ہم جانتے ہیں کے پاکستان کا ہر شہری بھائی ہے۔پاکستان کے خلاف کو سازش کرے گا اس کو سب سے پہلے پیپلز پارٹی کے جیالوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔جہاں سے وسائل نکلتے ہیں اس سےملک کی معیشیت مضبوط ہوتی ہے ۔
ملک کی ترقی دفاع معیشیت کی مضبوطی کیلئے ہم قربانی دے رہے ہیں۔ہم پاکستان کو مزید معاشی مضبوط بنا سکتے  ہیں ۔ ہم ملکر پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ملک کے اندر سیاسی بحران مفاہمتی پالیسی کے تحت ختم کیا جائے۔ہمارے اندرونی سیاسی اختلافات کا کوئی اور فائدہ نہ  لے سکے۔ہماری کوشش ہوگی کے اندرونی سیاسی بحران کو ختم کروائیں۔ماضی میں پاکستان میں جو دہشتگردی کی لہر تھی وہ دوبارہ لہرارہی ہے۔بین الاقوامی سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں ۔
دنیا میں دہشتگردی کے خلاف مقابلہ عوام کا مائنڈ مضبوط کرنے سے ہوگا۔دہشتگری کے نئے لہر آرہی ہے  اس کو روکنے کیلئے سب اسٹیک ہولڈر ایک ہو جائیں  ۔دہشتگردوں کو ہم ملکر عبرتناک شکست دے سکتے ہیں۔وزیر اعظم کے شکر گذار ہیں انہوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر معاملات کو حل کیے ۔غریبوں کو نا صرف گھر کی چھت دے رہے ہیں لیکن زمین کے مالکانہ حقوق بھی دیئے ہیں ۔کاشتکاروں کو زرعی سپورٹ پروگرام دیا گیا ۔
صوبہ سندھ نے چھوٹے کسان ہیں ان کو معاشی طور مالی طور پر سپورٹ کی گئی ۔وزیر اعظم سے امید ہے کے پیپلز پارٹی کے باقی جو مطالبات وہ حل کریں ۔ہم ملکر عوام کی خدمت کریں گے ۔