ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا امکان؛ فیصل کریم کا لاعلمی کا اظہار

گورنر خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا امکان؛ فیصل کریم کا لاعلمی کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: گورنر خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق نئے گورنر کے لیے 6 نام زیر غور ہیں میں 3سیاسی شخصیات اور 3 ریٹائرڈفوجی افسران ہیں۔گورنر کے لیے عوامی نیشنل پارٹی  کےامیر حیدر خان ہوتی، قومی وطن پارٹی کےآفتاب شیرپاؤ اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک شامل ہیں ۔ 

لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کے نام بھی زیر غور ہیں
 گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے گورنر  کے پی کے  فیصل کریم نے  موقف دیتے ہوئے کہا گورنر تبدیلی کے حوالے سے مجھے کچھ علم نہیں ۔اگر میڈیا ہی گورنر لگائے گا تو پھر اللہ ہی حافظ۔
گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا جو فیصلہ ہوگا قبول ہوگا۔