ویب ڈیسک: امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 285.39 روپے سے کم ہوکر 285.17 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی سے 286.50 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ یورو 2 روپے سستاہوکر 311 روپے، برطانوی پاونڈ 2 روپے سستاہوکر 360 روپے ، امارتی درہم 30 پیسے کمی سے 78.20 روپے ، جبکہ سعودی ریال 50 پیسے سستا ہوکر 76.20 روپے کا ہوگیا۔